اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو بھارت کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی شکست دے دی، یہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 40.5 اوورز میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوئنٹن ڈی کاک کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

مارنس لبوشین کے 46 اور مچل اسٹارک کے 27 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اوپنر مچل مارش 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر نے 13 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 19 رنز بنا کر ربادا کو وکٹ دے بیٹھے، جوش انگلس 5 رنز بنا پر بولڈ ہوئے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل 3 اور مارکس اسٹونس صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا نے تین وکٹیں حاصل کیں، مارکو جینسن، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 106 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ایڈن مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹیمبا باووما 55 گیندوں پر 35 رنز بنا کر میکسویل کو وکٹ دے بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

رسی وین ڈر ڈون 26 رنز پر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ہینرک کلاسن 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر کو 17 رنز پر مچل اسٹارک نے کلین بولڈ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور گلین میکسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں