اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پہلی کامیابی، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 210 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر مچل مارش نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جوش انگلس 58 رنز بناکر ویلالاگے کا نشانہ بنے، گلین میکسویل نے 31 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

اسٹیو امستھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر کو 11 رنز پر دلشان مدھوشنکا نے ایل بی ڈبلیو کیا، مارنوس لبوشین 40 رنز بنا کر چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.3 اوورز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوشل پریرا نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پتھن نسانکا 61 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

چرتھ اسالنکا 25 رنز بنا کر گلین میکسویل کو وکٹ دے بیٹھے، کوشل مینڈس 9، سمرا وکرما 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دھنن جیا ڈی سلوا 7 رنز پر اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے دو، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

دونوں ٹیمیں جاری میگا ایونٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں تاہم جیت کا مزا نہیں چکھ سکی ہیں۔ آج کے میچ سے ایک ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولے گی تو دوسری شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی۔ کسی بھی ٹیم کی شکست اس کے ورلڈ کپ کے سفر کو مزید دشوار بنا سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آج کے میچ کے لیے سری لنکا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں دسن شناکا اور پتھیرانا کی جگہ کرونا رتنے اورلا ہیرو کمارا کو شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

آسٹریلیا:

پیٹ کمنز (کپتان)، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبھوشن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکوس اسٹیونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

سری لنکا:

کوشل مینڈس (کپتان)، پتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سمارا ویرا، چراتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، چمیکا کرونا رتنے، ڈنتھ ویلالگے، مہیش تھکشانا، دلشان مدھوشنکا اور لاہیرو کمارا

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 102 میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں 63 میں فتح آسٹریلیا کے نام رہی جب کہ سری لنکا 35 مقابلوں میں کامیاب رہی۔

ورلڈ کپ کے باہمی مقابلوں میں بھی آسٹریلیا آگے ہیں کیونکہ اب تک ہونے والے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 10 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی نے کینگروز کے قدم چومے جب کہ سری لنکا کو صرف دو میچز میں فتح حاصل ہو سکی تاہم سری لنکا کی اس فتح میں ورلڈ کپ 1996 کے فائنل کی یادگار جیت شامل ہے۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں