بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 229 رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 229 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 400 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مارک ووڈ کے 43 اور ایٹکنسن کے 35 رنز کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

- Advertisement -

جونی بیرسٹو 10 رنز پر اینگیدی کا نشانہ بنے، ڈیوڈ ملان 6 اور جو روٹ 2 رنز پر جینسن کو وکٹ دے بیٹھے، ہیری بروک 17، کپتان جوز بٹلر 15 رنز پر ہمت ہار گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئٹزی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارکو جینسن اور لنگی اینگیدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہینرک کلاسن نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کوئنٹن ڈی  کاک 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ میکرون جونسن نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل رشید دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش کریں گے جنوبی افریقہ کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں، انگلش ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، گس اٹکنسن، ڈیوڈوِلی، بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹمبابا ووما بیماری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈین مارکرم کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان جبکہ جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ وینکھڈے میں کھیلا جارہا ہے، ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم تین میچ کھیلی ہے جس میں سے صرف ایک میچ ہی جیتی اور افغانستان کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پروٹیاز نے سری لنکا اور آسٹریلیا کو قریب بھی نہ آنے دیا مگر نیدرلینڈز سے شکست کھا گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے، ساؤتھ افریقہ نے 79 میں سے 33 جیتے، جبکہ  تیس میچ انگلینڈ کے نام رہے۔

عالمی ایونٹ میں انگلینڈ نے بازی ماری ہے، انگلش ٹیم نے 7 میں سے 4 میں کامیابی سمیٹی ہیں، جنوبی افریقہ آج جیتا تو ورلڈکپ میں ریکارڈ برابر ہوجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں