حیدرآباد : ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 346رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 345رنز اسکور کیے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 346رنز کا ہدف دیا شاہینوں نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 345رنز بنائے۔
Batters warm up in style
A glorious century by @iMRizwanPak and brilliant fifties by @babarazam258 and @saudshak take Pakistan to 345-5 #NZvPAK | #CWC23 | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/JWSl9FfAHG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 29, 2023
محمد رضوان نے 103 اور بابر اعظم نے 80 رنز اسکور کیے، نیوزی لینڈ کے خلاف سعود شکیل نے53گیندوں پر75رنز بنائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز تو 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا لیکن میگا ایونٹ سے قبل تمام ٹیموں کو اپنے ہتھیاروں کو جانچنے کے لیے آج سے وارم اپ میچز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شریک ہر ٹیم دو دو میچز کھیلے گی۔ حیدرآباد دکن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ جبکہ گوہاٹی میں کھیلے جارہے دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔