تازہ ترین

ورلڈکپ: پاکستان کا میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 29 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حیدرآباد میں ہونے والا وارم اپ میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث بغیر کسی تماشائیوں کے ہوگا۔

یہ فیصلہ منتظمین نے کیا ہے اور بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (BCCI) اپنے ٹکٹنگ پارٹنر کے ذریعے ٹکٹ کی رقم کی واپسی کی سہولت فراہم کرے گا۔
جن شائقین نے میچ ٹکٹ خریدے ہیں انہیں ری فنڈ کیا جائے گا۔

انڈین ایکسپریس کی طرف سے رپورٹ کیا گیا ہے، بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے کہا کہ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور جنہوں نے اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں ان کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

حیدرآباد پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا، خاص طور پر 28 ستمبر کو ہونے والے گنیش وسرجن کی وجہ سے میچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پہلے سے سخت شیڈول کی وجہ سے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان 9 اکتوبر اور 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے دو پول گیمز کے حوالے سے بھی اسی طرح کے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -