اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیسری کامیابی، بنگلہ دیش کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 32.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

اوپنر فخر زمان نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، عبداللہ شفیق بھی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر مہدی حسن مراز کو وکٹ دے بیٹھے، محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مراز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیش ٹیم کو 50 اوور کا کھیل پورا کرنے سے قبل ہی پویلین بھیج دیا تھا۔ حریف ٹیم 45.1 اوور تک 204 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کیلیے 205 رنز بنانے کا ہدف دیا تھا۔

بنگلہ دیش کے محمود اللہ 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لٹن داس نے 45 اور کپتان شکیب الحسن نے 43 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ مہدی حسن میراز 25 رنز بنا سکے۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز نے ابتدائی اوورز میں ہی حریف ٹیم کی تین وکٹیں گرا دیں۔

ٹیموں میں تبدیلیاں: 

آج کے میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں تین جب کہ بنگلہ دیش میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ گرین شرٹس نے آؤٹ آف فارم امام الحق اور محمد نواز کو ڈراپ کیا ہے جبکہ نائب کپتان زخمی ہونے کے باعث میچ نہیں کھیل رہے ہیں ان کی جگہ فخر زمان، اسامہ میر اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش نے مہدی حسن کی جگہ توحید ہریدوئے کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 33 میں گرین شرٹس جب کہ 5 میں بنگال ٹائیگرز نے کامیاببی حاصل کی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش اب تک دو بار ٹکرائیں ہیں اور ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی ٹیم کو فائنل فور میں اپنا چانس برقرار رکھنے کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اپنے اگلے دونوں میچز بھی بھاری مارجن سے جیتنے ہوں گے اس کے بعد بھی نیوزی لینڈ کی دوسری ٹیم سے شکست کی دعائیں کرنا ہوں گی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، محمد وسیم اور حارث رؤف۔

بنگلہ دیش:

شکیب الحسن (کپتان)، تنزید حسن، نجم الحسین شنتو، مشفق الرحمان، محمود اللہ، توحیدر ہریدوئے، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور شریف الاسلام۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں