پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ: سعود اور رضوان کی شاندار نصف سنچریاں

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں نیدر لینڈ کے خلاف 38 رنز پر تین وکٹیں گنوا دینے والی قومی ٹیم کو رضوان اور سعود شکیل میچ میں واپس لے آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے جب ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس صرف 38 رنز کے مجموعے پر دونوں اوپنر اور کپتان بابر اعظم سے محروم ہوچکی تھی۔

طویل عرصے سے فارم کی تلاش میں سرگرداں اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور 15 کے مجموعے پر صرف 12 رنز بنانے کے بعد وین بیک کا شکار بن گئے۔ عالمی نمبر ایک بیٹر کپتان بابر اعظم صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ امام الحق بھی 38 کے مجموعے پر ٹیم کو داغ مفارقت دے گئے۔

اس موقع پر اکثر مواقعوں پر میچ کے نازک لمحات میں مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور نوجوان مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل مرد بحران بن کر کریز پر آئے اور آتے ہی جارحانہ انداز اختیار کرکے ڈچ بولرز کے بڑھتے حوصلوں کو توڑا۔

دونوں بیٹرز نے میدان کے چاروں طرف خوبصورت شاٹ کھیلے اور ان کی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کر لی ہیں اور پاکستان کو بڑے اسکور کی جانب لے جانے کے راستے پر گامزن ہیں۔

سعود شکیل نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے انہوں نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان بھی 53 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 28 اوورز کے اختتام پر پاکستان کے 159 رنز بن چکے ہیں۔

دونوں کے درمیان 121 قیمتی رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں