پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کو شکست دیکر آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ: ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 19 نومبر بروز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

- Advertisement -

ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ وارنر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اسٹیو اسمتھ 30 رنز بنا کر کوئٹزی کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین کو شمسی نے 18 رنز پر آؤٹ کیا، گلین میکسویل بھی ایک رن پر شمسی کو وکٹ دے بیٹھے۔

جوش انگلس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور مچل اسٹارک 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے دو وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراج، ربادا اور ایڈن مرکرام ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہینرک کلاسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جنوبی افریقہ کی ابتدائی 4 وکٹیں صرف 24 رنز پر گریں جب کپتان ٹیمبا باووما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوئنٹن ڈی کاک تین رنز بناسکے، وین ڈر ڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کا نشانہ بنے، ایڈن مرکرام 10 رنز بناسکے۔

مارکو جانسن کو صفر پر ٹریوس ہیڈ نے آؤٹ کیا، کوئٹزی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور کپتان پیٹ کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک جب کہ آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پروٹیز اسکواڈ میں لنگی انگیڈی  کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کینگروز کی فائنل الیون میں گلین میکسویل اورمچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جس کے لیے مارکس اسٹوئنس اور شان ایبٹ کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے۔

ٹاس کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنے پلان کےمطابق کھیلیں جب کہ کینگرو کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو ان کی بھی پہلی ترجیح بیٹنگ کرنا ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ٓسٹریلیا کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز میں ریکارڈ شاندار ہے جس نے اب تک 8 ناک آؤٹ مرحلے کے میچ کھیلے ہیں اور 7 بار فاتح بن کر میدان سے باہر آئی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا پر سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 109 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں 55 میں پروٹیز فتحیاب رہے جب کہ 50 میں کینگروز نے بازی ماری۔

عالمی کپ دونوں ٹیمیں سات بار مدمقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے 4 اور جنوبی افریقہ نے 3 میچوں میں کامیابی سمیٹی۔

آج دیکھنا ہوگا کہ پروٹیز چوکرز کا داغ مٹا پاتے ہیں یا پھر کینگروز انہیں زیر کر کے فائنل میں جگہ بناتے ہیں۔ فاتح ٹیم اتوار 19 نومبر کو ورلڈ کپ فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

دوسری جانب میچ کےدوران بارش کی بھی پیشگوئی ہے تاہم ناک آؤٹ میچز کیلیے اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔ دو دن میں بھی میچ پورا نہ ہو سکا تو جنوبی افریقہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل میں چلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

جنوبی افریقہ:

ٹیمبا باوومے (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، وین ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، گیرالڈ کوٹزی، کگاسو ربادا اور تبریز شمسی۔

آسٹریلیا:

پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشھن، گلین میکسویل، جوش انگلس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں