جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور سری لنکا میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سنگین حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں گزشتہ روز لکھنو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سنگین حادثہ پیش آیا تاہم شائقین بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے۔ گزشتہ روز لکھنو کے ایکانا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اس دوران اسٹیڈیم میں سنگین حادثہ پیش آ گیا۔

میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران جب بارش نے انٹری دی تو ساتھ تیز ہوائیں اور ریت کا طوفان بھی آیا جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کے اوپر گرل کے ساتھ لگے متعدد تشہیری ہورڈنگز انکلوژرز میں گر پڑے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ہورڈنگز جس انکلوژرز میں گرے، وہاں تماشائی بہت کم تعداد میں موجود تھے تاہم جتنے بھی تماشائی تھے وہ اس اچانک افتاد سے بوکھلا گئے اور بھگدڑ مچ گئی لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹرز بھی کراؤڈ کی حفاظت کے حوالے سے پریشان نظر آئے۔
ہورڈنگز گرنے کے بعد متاثرہ انکلوژرز کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا اور وہاں کے تماشائیوں کو دوسرے اسٹینڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل بھی اسی اسٹیڈیم میں ہورڈنگز گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو اسٹیڈیم کے باہر گزرنے والی کار پر گرا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں