جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آرتھر نے وقت نکال کر بالآخر ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ماہ سے شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بالآخر مکی آرتھر نے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو اپنا دیدار کروادیا۔

پاکستانی ٹیم کے عالمی کپ کے کے کوچ کرجانے کے باجوود ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھرانگلینڈ میں موجود تھے جہاں وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ٹیم کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنی مصروفیات کے اختتام پر وہ بھارت میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے پہنچے ہیں۔

اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی وہ صرف چند میچز کے لیے ہی قومی ٹیم کو دستیاب تھے۔ ذرائع کے مطابق اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

پاکستانی پلیئرز کا آج ٹریننگ سیشن شیڈول ہے جس میں وہ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوسرے وارم اپ میچ کی تیاریاں کرے گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز میں محض چار دن باقی ہیں جو کہ باقاعدہ طور پر 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کےخلاف کھیلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں