اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ سے قبل بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہفتہ 4 نومبر کو بنگلورو میں ہوگا تاہم اس اہم میچ سے میں ایک پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بھاری مارجن سے شکسست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل کے راستے کے کچھ کانٹے چن دیے ہیں تاہم فائنل فور میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے دونوں میچز بھاری مارجن سے جیتنا جب کہ نیوزی لینڈ کی اگلے دونوں میچوں میں شکستوں کا انتظار کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹ ہیں اور اس کے دو میچز باقی ہیں جس میں فتح اسے با آسانی سیمی فائنل میں پہنچا دے گی جب کہ پاکستان 6 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس کے بھی دو میچز باقی ہیں ان میں جیت اور کیویز کی پے در پے شکستیں گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار بنا دیں گے۔

- Advertisement -

گرین شرٹس ورلڈ کپ میں اپنی مہم جاری رکھنے کے لیے ہفتہ 4 نومبر کو کولکتہ میں نیوزی لینڈ کا ٹکراؤ ہوگا جس میں پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ یہ میچ دن کی روشنی میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس روز بنگلورو میں دوپہر کے وقت بارش کی پیشگوئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو بنگورو میں دوپہر 2 بجے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کرکٹ ماہرین کی کیلکولیشن کے مطابق اس میچ میں پاکستان کی 84 رنز سے فتح گرین شرٹس کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی تاہم اگر میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برسات کے پانی کے ساتھ ہی بہہ جائیں گی۔

ویڈیو: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

پاکستان ورلڈ کپ کے رابن راؤنڈ کا آخری میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو کھیلے گا جو پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے جب کہ نیوزی لینڈ 9 نومبر کو سری لنکا کے خلاف آخری میچ کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں