ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپین انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی۔

انگلش بیٹرز افغانی بولرز کے سامنے بری طرح پسپا ہوگئے۔ 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 215 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کسی بھی مرحلے پر افغانستان کے بولرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

سوا ئے ہیری بروک کے کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا وہ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملان 32 جبکہ عادل رشید آخر میں 20 رنز بنا سکے۔

- Advertisement -

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 انگلش بیٹرز کو چلتا کیا، محمد نبی دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف افغانستان کی فتح ورلڈکپ کی تاریخ میں اسکی دوسری کامیابی ہے۔

اس سے قبل نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف 285 رنز اسکور کیے تھے۔انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کے خلاف اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی، ابراہیم کو عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔

تین رنز پر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے، رحمان اللہ گرباز80 رنز کی عمدہ اننگزکھیل کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ اکرام علی 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ راشد خان نے 23 اور مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔

افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر آؤٹ ہوئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 اور مارک ووڈ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی تین میچز میں یہ تیسری شکست ہے جب کہ افغان ٹیم نے ورلڈکپ میں پہلی بار کامیابی کا کھاتہ کھولا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں