تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ورلڈکپ سے اخراج، ذکا اشرف کا سابق کرکٹرز سے ملاقات کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس اور ورلڈکپ سے اخراج کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے اہم ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں آئندہ ہفتے مشاورت کا آغاز کیا جائےگا۔ ذکا اشرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ چاہتا ہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ سے پھر سے رابطہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ اظہر علی، مشتاق احمد، عاقب جاوید، عمر گل، سعید اجمل سمیت محسن خان سے بھی مشاورتی عمل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے بھی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ملیں گے جب کہ معین خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے بھی فیڈ بیک لیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے سلسلے میں صلاح مشورہ کریں گے، کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت کی جائے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے لیے جسٹن لینگر کا نام بھی لیا جارہا ہے۔ کچھ اعلیٰ عہدیدار کا یہ بھی مشورہ ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے سبب تبدیلیاں نہ کی جائیں۔

Comments

- Advertisement -