جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈیل اسٹین نے ورلڈکپ فائنل کے لیے دو مضبوظ ترین ٹیموں کی پیشگوئی کردی!

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے وال معروف سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی دو مضبوظ ترین ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بھارتی نجی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ یہ ایک مشکل تجزیہ ہوگا مگر آپ لوگ جانتے ہیں کہ میرا دل چاہتا ہیے کہ فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں جنوبی افریقہ موجود ہو۔

انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے پروٹیز کھلاڑی آئی پی ایل کھیلتے ہیں، اس کے علاوہ بھی وہ باقاعدگی سے بھارت میں کھیلنے آتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پروٹیز ٹیم اس قابل ہے کہ وہ فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔

ڈیل اسٹین نے فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کے حوالے سے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے بھارت فیوریٹ ہے اور وہ فائنلسٹ ٹیموں میں سے ایک ہوگا اور غالباً دوسری ٹیم انگلینڈ کی ہوگی جو ٹرافی کے لیے حتمی مقابلہ کرے گی۔ یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

اس موقع پر سابق بھارتی لیف آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے اپنی آرا دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عقلی دلائل کے ساتھ بات کریں تو فائنل سے انگلینڈ کو ٹیم کو باہر نہیں رکھ سکتے کیوں کہ ان کے پاس کافی مضبوط ٹیم موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ جس طرح اپنے آل راؤنڈرز کے ساتھ موجودہ دور میں کرکٹ کھیل رہے ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نمبر 9 تک ان کی ٹیم میں آل راؤنڈر موجود ہیں جب کہ کرس ووئیکس تک بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

بھارت کی ٹیم کو اپنے دو وارم اپ میچز میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے جو کہ بالترتیب 30 ستمبر اور 3 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں