کولمبو: بھارت اور سری لنکا کے درمیان 2011 ورلڈ کپ فائنل فکسڈ ہونے کی متضاد اطلاعات کے بعد سری لنکا میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
اسپیشل ڈویژن پولیس نےسابق کپتان کمارسنگاکارا سےسوالات کیے اور سری لنکن اوپنر اپل تھرنگاسےتین گھنٹےتفتیش کی۔
تھرنگا نےفائنل میں20گیندوں پرصرف2رنزبنائےتھے، تھرنگا کی سست بیٹنگ پرسوال اٹھے تھے،سابق کرکٹر ارونداڈی سلواسے بھی6گھنٹےتحقیقات کی جا چکی ہیں۔
سری لنکا نے فائنل کے لئے 4 تبدیلیاں کیوں کیں؟ 2011ورلڈکپ میں کپتان سنگا کارا سے آج پوچھ گچھ کی گئی، انہوں نے تفتیشی افسر کے سوالات کے جوابات دیے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
فائنل میں بھارت نےسری لنکا کو6وکٹ سے ہرایا تھا، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے6 وکٹوں پر 274 رنز بنائے تھے مہیلا جے وردھنے نے ناقابل شکست سنچری بنائی بھارت کے لئے گوتھم گھمبیر نے 97 رنز اسکور کیے،کپتان دھونی نے 91 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
سابق کپتان رانا ٹنگا بھی فائنل کو فکس کہہ چکے ہیں جب کہ سابق سری لنکن اسپورٹس منسٹر الوتھ گاماگے کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ2011 کا فائنل فکس تھا، اسپورٹس منسٹر نے کہا کہ یہ اس وقت ہوا جب میں اسپورٹس منسٹر تھا، میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ الزام لگا رہا ہوں لیکن ملک کی ساکھ کی خاطر تفصیلات نہیں بتا سکتا۔
سری لنکا میں تحقیقات کو کیا رنگ دیا جا رہا ہے اس حوالے سے سری لنکن میڈیا انکوائری کو زیادہ کوریج نہیں دے رہا، سری لنکا کے صحافی ریکس فکسنگ کو مسترد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کے لوگوں کو بتاتا ہوں کچھ نہیں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں انکوائری کو کوئی لفٹ نہیں مل رہی صرف بڑے سری لنکن کھلاڑیوں سے تفتیش کر کہ انہیں بدنام کیا جا رہا ہے، پاکستان کے کھلاڑیوں پر بھی بنا ثبوت الزامات لگائے گئے۔