بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ٹنڈولکر کو شوپیس ایونٹ کا گلوبل ایمبیسڈر مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان اور ماسٹر بیٹر سچن ٹنڈولکر کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بطور گلوبل ایمبیسڈر چن لیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے لٹل ماسٹر کی تقرری کا اعلان منگل کو سامنے آیا ہے۔ عالمی ایمبیسڈر کی حیثیت سے ٹنڈولکر رواں ون ڈے ورلڈ کپ کی شروعات کا بھی اعلان کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سچن ورلڈ کپ 2023 کے آغاز کا اعلان کریں گے جب کہ افتتاحی میچ سے قبل انھیں شوپیس ایونٹ کی ٹرافی کو میدان میں لانے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر 2011 میں ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی سائیڈ کا حصہ تھے اور وہ عالمی کپ کے 6 ایڈیشنز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں