اشتہار

ورلڈکپ: پریس کانفرنس کے دوران بجلی جانے پر آئی سی سی کا بھارت پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے جس سے عالمی ایونٹ کے لیے بھارت کے ناقص انتظامات آشکار ہورہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے پلیئر گلین فلپس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اس دوران لائٹ چلی گئی اور کمرے میں اندھیرا چھا گیا۔ اس واقعے کی تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات کرنے کے لیے گلین فلپس کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ اچانک بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور کمرہ تاریکی میں ڈوب گیا جس پر فلپس ہنستے ہوئے بھی نظر آئے جب کہ آئی سی سی نے بھی طنزیہ ٹوئٹ کرڈالی۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کیوی پلیئر کی جو تصاویر جاری کی گئی ہں اس میں وہ موبائل ٹارچ کے ساتھ میڈیا سے بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر یہ تصاوری تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

ایکس پر شیئر کردہ تصاویر کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا کہ ’ہمارا مقصد لائٹس بند کرنا نہیں تھا، لیکن شاید ہم آنے والے دنوں میں اکثر ایسا کریں‘، ساتھ ہی انھوں نے ایموجی بھی بنائی۔

مزے کی بات یہ ہے یہ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد ہال میں موجود صحافیوں نے اپنے موبائل نکالے اور فلیش لائٹ آن کی جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔

خیال رہے کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شوپیس ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں