اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: بھارت نے ون ڈے کا منفی ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا تو فاتحانہ آغاز کیا لیکن اس میچ میں اپنا ون ڈے کرکٹ کا نیا مگر منفی ریکارڈ بنا ڈالا۔

اتوار کو چنئی میں ورلڈ کپ کے پانچویں میچ سے آسٹریلیا اور بھارت نے اپنی مہم کا آغاز کیا اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا۔

کینگروز کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز بالخصوص اسپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہو گئی کوئی بھی بیٹر نصف سنچری بھی اسکور نہ کر سکا۔

- Advertisement -

بھارتی بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے 200 رنز کا ہدف بہت معمولی تھا جو انڈیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل بھی کر لیا لیکن بھارتی اننگ کے ڈرامائی اور سنسنی خیز آغاز نے جہاں بھارتی شائقین کو ششدر کر دیا وہیں ایک بھارتی ٹیم ون ڈے کرکٹ کا ایک منفی ریکارڈ بنا گئی۔

بھارت کے تین ابتدائی بلے باز کھاتہ کھولے بغیر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ڈنگی کے باعث میچ نہ کھیلنے والے ان فارم شبھمن گل کی جگہ اوپننگ کے لیے آنے والے ایشان کشن صرف ایک گیند کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان روہت شرما نے چھ گیندیں کھیلیں لیکن اسکورر کو کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ دی جب کہ شریاس ائیر بھی بغیر کوئی رن بنائے واپس آگئے۔

یہ وہ موقع تھا جب بھارت 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹیں صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر گنوا چکا تھا۔

ای سی پی این کرک انفو کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ان کے ٹاپ چار میں سے تین بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین روانہ ہوگئے۔

کوہلی کا ’’پھول کیچ‘‘ آسٹریلوی فیلڈرز نے کیسے چھوڑ دیا؟ اہم تجزیہ

دونوں اوپنرز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ جانا بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں سات بار ہو چکا ہے جن میں سے آخری تقریباً 20 سال قبل 2004 میں زمبابوے کے خلاف میچ میں ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں