اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

عماد وسیم اور محمد عامر سے متعلق چیف سلیکٹر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا اس موقع پر انہوں نے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر عماد وسیم سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کی بدترین ناکامی اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد سوشل میڈیا پر کیریبین لیگ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شمولیت کا پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جمعے کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تو صحافیوں کی جانب سے بھی مذکورہ کھلاڑیوں سمیت سرفراز احمد کی واپسی سے متعلق سوالات کیے گئے جس کا چیف سلیکٹر نے جواب دیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن میرے پاس ہے لیکن میں کسی کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کر سکتا۔ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کمیٹی نہیں ہوتی صرف کپتان اور کوچ بیٹھتے ہیں۔ عماد وسیم ہوں، سرفراز احمد یا شان مسعود سب کے لیے سلیکشن کھلی ہے وہ ڈومیسٹک سمیت کہیں بھی کارکردگی دکھائیں تو ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کو ضرور مدنظر رکھا جائے گا جب کہ کون سا کھلاڑی کون سی لیگ جاکر کھیل رہا ہے اس کو بھی مانیٹر کرینگے۔ کسی بھی کھلاڑی کو کارکردگی اور پاکستان کی ضرورت پر ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

چیف سلیکٹر نے محمد عامر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بہت اچھا کرکٹر ہے لیکن اس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اگر محمد عامر پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے تو دروازے کھلے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں