ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

آخری پاور پلے میں جنوبی افریقی طوفان مخالفین کیلیے تباہ کن، کل پاکستان کیا کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے تبای مچا رکھی ہے بالخصوص آخری پاور پلے میں پروٹیز کا اسکورنگ ریٹ سب سے زیادہ ہے۔

کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں مشکلات سے گھری پاکستان ٹیم کل چنئی کے چدم برم اسٹیڈم میں اب تک مخالف ٹیموں کو رنز کے سیلاب میں بہانے والی جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد جو ٹیم مستقل پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہیں ان میں ایک جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی ہے جس کے بلے بازوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور آخری پاور پلے میں پروٹیز کا اسکورنگ ریٹ سب سے زیادہ ہے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقی بیٹرز نے سری لنکا کیخلاف آخری دس اوور میں چوتھا گیئر لگایا اور 60 گیندوں پر 137 رنز جڑ دیے۔ اسی پر بس نہیں انگلش بولرز کو 143 رنز کی مار پڑی اور اسی ریکارڈ کو مزید بہتر بناتے ہوئے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف آخری 10 اوورز میں بیٹرز نے اپنے بلوں سے بمباری کرتے ہوئے 144 رنز بنا ڈالے۔ آسٹریلیا کے خلاف 89 رنز جوڑے۔

کل مار دھاڑ کی ماہر جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم مدمقابل ہوگی جس کا تیسرے پاور پلے میں سب سے بہترین اسکور افغانستان کے خلاف 91 رنز تھا اور یہ بھی فتح نہ دلا سکا۔

قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں اب تک ناکام بولرز کو جنوبی افریقہ کے رنز کے بھوکے شیروں کو قابو کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ورنہ یہ شکست گرین شرٹس کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی راؤنڈ میں تمام بھی کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں