اشتہار

ورلڈکپ: وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو مات دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے دی۔

وارم اپ میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز کا مجموعہ اسکوربورڈ پر سجایا، اوپنر ڈیون کانوائے 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرڈ ہوئے۔

اس کے علاوہ ٹام لیتھم نے 52 اور گلین فلپس نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ پرٹیز کی جانب سے لونگی نگیڈی اور مارکو جانسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو صرف 2 رنز کے اسکور پر اوپنر ریزا ہینڈریکس کو بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ راسی وان ڈیر نے بھی 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

بارش کے باعث جنوبی افریقہ کو 37 اوورز میں 219 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا مگر وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنزہی بنا پائے، یوں انھوں ڈک ورت لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 5 نومبر سے ہوگا، افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں