اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 289 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

رحمت شاہ کے 36 اور عظمت اللہ عمرزئی کے 27 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اکرام علی خیل 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر رحمان اللہ گرباز 11 پر ہینری کا نشانہ بنے، ابراہیم زدران 14 رنز بنا کر چلتے بنے۔

حشمت اللہ شاہدی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لوکی فرگیوسن اور مچل سینٹنر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ نے دو اور راچن رویندرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تھا۔

گلین فلپس نے 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اوپنر ول یونگ 54 اور کپتان ٹام لیتھم 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ڈیون کانوے 20 رنز پر مجیب الرحمان کا نشانہ بنے، ڈیرل مچل ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، راچن رویندرا نے 32 رنز بنائے، مارک چیمپن 25 اور مچل سینٹنر 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر مچل سینٹنر اور افغان اسپنر ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں بالترتیب ایک اور چار وکٹیں درکار ہیں جب کہ افغان بیٹر ابراہیم زردران کو ون ڈے میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 17 رنز درکار ہیں۔

دونوں اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

نیوزی لینڈ:

ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کانوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ۔

افغانستان:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں