اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں مسلسل شکستوں سے دوچار پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ کھیلنے کے لیے کولکتہ پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں ابتدائی دو فتوحات کے بعد مسلسل چار شکستوں کے بعد دل شکستہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ کھیلنے کے لیے کولکتہ پہنچ گئی ہے جہاں وہ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگی۔

قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل (پیر) اگلے میچ کے لیے تیاری کے لیے ٹریننگ سیشن مین شرکت کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان نے میگا ایونٹ میں نیدر لینڈ اور سری لنکا کو لگاتار شکستوں سے دوچار کیا لیکن اس کے بعد خود شکستوں کے جال میں پھنس گئی اور اب تک بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے ہار کو گلے لگا کر سیمی فائنل میں اپنی رسائی انتہائی مشکل بنا لی ہے۔

پاکستان ٹیم کے چار پوائنٹس ہیں لیکن اس کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کا امکان کم لیکن موجود ضرور ہے تاہم حسب روایت اس بار بھی قومی ٹیم کو اپنے اگلے تینوں میچز بڑے مارجن کے ساتھ دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

یہ جیتے اور وہ ہارے، پاکستان اب دوسری ٹیموں کے سہارے

گرین شرٹس 31 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے جس کے بعد وہ بینگلورو کا رخ کرے گی جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اسی گراؤنڈ میں پاکستان کو آسٹریلیا بڑی شکست سے دوچار کر چکا ہے جب کہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا آخری میچ 12 نومبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں