پاکستان کرکٹ ٹیم نائب کپتان اور اسپن آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ کل سے ہمارے ڈو آر ڈائی میچز شروع ہو رہے ہیں امید ہے کہ ہمارا جیت کا سفر شروع ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اسپن آل راؤنڈر شاداب خان نے چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ کل سے پاکستان کی جیت کا سفر شروع ہو گا۔
شاداب خان نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے بیمار ہونے سے پرفارمنس پر فرق پڑا لیکن ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیل سکے اس حقیقت کو قبول کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی فیلڈنگ سے ٹیم کی پرفارمنس میں بھی بہتری آتی ہے لیکن گزشتہ میچوں میں جس طرح کی فیلڈنگ کی گئی ہے وہ بہت ہی غیر معیار ہے، ہمیں بقیہ میچوں میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔
ہم جب گر کر اٹھتے ہیں تو بہت اوپر جاتے ہیں، بابر اعظم
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد گرین شرٹس کے لیے میگا ایونٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اس کو اپنے اگلے چاروں میچز بھاری مارجن کے ساتھ جیتنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔