ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ ٹرافی دنیا بھر کا سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر لاہور آنے والی ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے تاہم اس کی ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کے سفر پر گامزن ہے اور اب تین دن کے لیے پاکستان کی مہمان بنی ہے۔

گزشتہ روز یہ چمچاتی ٹرافی لاہور پہنچی تو نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اس سے پردہ اٹھایا۔ ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا گیا ہے جہاں میڈیا اور شائقین ٹرافی کا آج دیدار کر سکیں گے جب کہ پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کی ٹرافی کو تاریخی مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جون میں میزبان انڈیا سے شروع ہوا تھا جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، امریکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچی ہے۔

ایشیا کپ: اے سی سی کے بھارتی صدر کی ہٹ دھرمی برقرار

ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں