لندن: ورلڈکپ 2019 کے فائنل میچ میں امپائرنگ کرنے والے سری لنکن امپائر نے 6 رنز دینے کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن امپائردھرماسیناکاورلڈکپ فائنل میں غلطی کااعتراف کیا اور کہا کہ بیٹسمین کو 5 رنزملنے چاہیے تھے، اضافی رن دینا میری غلطی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گراؤنڈمیں ٹی وی ری پلےکاآپشن نہیں تھا جس کی وجہ سے غلطی ہوئی جبکہ رنز دینے سے قبل آن فیلڈ لیگ امپائر سے بھی مشورہ کیا تھا اور انہوں نے 6 رنز دینے کا مشورہ دیا۔
کمار دھرماسینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسرے میچ آفیشل سے گفتگو کرنے کے بعد ہی 6 رنز دینے کا اشارہ کیا تھا لیکن اس دوران امپائرز کی گفتگو کو تمام میچ آفیشلز نے بھی سنا تھا جن میں میچ ریفری بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن
یاد رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کو ایک ہفتہ گزر چکا تاہم اس حوالے سے ابھی باتیں جاری ہیں اور امپائرنگ سمیت آئی سی سی قوانین پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا فائنل لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جس میں آخری اوور میں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے تو اسی دوران کیوی فیلڈر مارٹن کپٹل کی تھری بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی۔
Umpire Kumar Dharmasena admits World Cup final error, but "will never regret the decision I made”#CWC19 https://t.co/K2EIosCfG8 pic.twitter.com/Tz9t4K5O2l
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 21, 2019
انگلش ٹیم کے دونوں بلے بازوں نے ایک رن مکمل کیا تھا اور وہ دوسرے کے لیے بھاگ رہے تھے کہ یہ سب واقعہ پیش آیا، جس کے بعد امپائر نے انگلینڈ کو 6 رنز دیے اور میچ برابر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اوور تھرو تنازع: ’’بین اسٹوکس نے امپائر کو 6 رنز نہ دینے کا مشورہ دیا‘‘
بعد ازاں ورلڈکپ کا فائنل سپر اوور میں داخل ہوا اور دونوں ٹیموں کا اسکور ایک بار پھر برابر رہا البتہ آئی سی سی قوانین کے تحت زیادہ باؤنڈریز مارنے پر انگلینڈ کو کرکٹ کا چیمپئن قرار دیا گیا۔