اشتہار

ورلڈکپ؛ کوہلی نے بھارت کی بجائے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دے دیا۔

انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ‏ویرات کوہلی نے کہا کہ انگلش ٹیم عالمی کپ کے لیے فیورٹ ہے اور حریف ٹیمیں انگلش سائڈ ‏سے محتاط ہیں۔

کوہلی نے کہا کہ دو سال قبل ون ڈے عالمی کپ جیتنے والے آئن مورگن ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتنے ‏کے قابل ہیں، یہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی پوری توجہ عالمی کپ پر ہوگی اس لیے کوئی ‏ٹیم ہے جسے ہرانا ہے تو وہ انگلینڈ ہے۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان نے کہا کہ حریف ٹیموں کو انگلینڈ کی طاقت سے محتاط رہنا ہوگا اور دیگر ٹیمیں ‏میری اس بات سے اتفاق کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انگلینڈ کی ٹیم ہے جو عالمی کپ کے لیے فیورٹ ہے قطع نظر اس کے وہ خود ‏اس حوالے سے کیا سوچتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں