تازہ ترین

ورلڈکپ فاتح کپتان نے پاکستان کی حیران کن کارکردگی کی پیشگوئی کردی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 2019 میں ورلڈکپ کا فاتح بنوانے والے سابق کپتان آئن مورگن نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کچھ الگ کرنے جارہی ہے۔

موجودہ کمنٹیٹر آئن مورگن نے کہا کہ بھارت میں منعقد ہونے ولاے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے پاکستان ممکنہ طور پر حیران کردے گا اور یہ ورلڈک جینتے کی دعویدار ٹیموں میں سے ایک ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے شوپیس ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے پریشر میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

مورگن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عالمی کپ میں جو ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے میرے خیال میں وہ پاکستان ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین شیڈول ہے جب کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -