تازہ ترین

ورلڈاکنامک فورم کا اجلاس : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ورلڈاکنامک فورم اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ورلڈاکنامک فورم اجلاس کے لئے 28 اور 29 پریل کو سعودی عرب جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی دورے کےدوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ سعودی وفدکےحالیہ دورے میں ہونیوالی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب سے گیمبیا روانہ ہوں گے جبکہ او آئی سی کےاجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کا 5،4 مئی کو او آئی سی اجلاس کیلئے گیمبیا کے دورے کا امکان ہے۔

سعودی وفد کا وزیرخارجہ کی قیادت میں دورہ پاکستان پروزریراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی واسٹریٹجک شراکت داری کےنئے دور کا آغاز ہے، سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کےبے حدمشکور ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی بدولت پاک سعودیہ سرمایہ کاری وتجارتی تعلقات کاآغازممکن ہوا،سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ دورے کو باہمی شراکت داری میں بدلنے کیلئےوزرا،ایس آئی ایف سی کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں،بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کےمنصوبوں کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔

وزیراعظم نے واضح کہا کہ فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا،وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم سعودی عرب سےجلد معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے،عالمی اقتصادی فورم پر آئندہ دورہ سعودی عرب پرسرمایہ کاری کےمزید مواقع کوحتمی شکل دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -