پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ورلڈ الیون : کراچی کو کلیئرنس نہیں ملی، میچز لاہور میں ہوں گے، شہریارخان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ورلڈ الیون کے تمام میچز لاہورمیں ہوں گے، آئی سی سی نے سیکیورٹی وفد کراچی بھیجنے سے معذرت کی ہے۔

یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون اب کراچی نہیں آسکے گی۔

ہمیں سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی جس کے باعث ٹیم کراچی میں میچ نہیں کھیل سکے گی۔ آئی سی سی نے لاہور کو سکیورٹی کلیئرنس دے دی ہے جس کا سبب پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا کامیابی سے انعقاد تھا۔

اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں پی سی بی کا دہرا معیار نہیں ہے، جو بھی کھلاڑی ملوث ہوئے وہ سزا سے بچ نہیں سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لئے موزوں نہیں ہے،اسٹیڈیم اس وقت بہت خراب حالت میں ہے، گراؤنڈ کی مرمت کے لئے کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیشی بورڈ سے مالی معاملات پر رابطہ کیا گیا ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا، فیصلہ مشاورت سے کرینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں