اشتہار

انٹرنیٹ صارفین سب سے زیادہ کس ایموجی کو پسند کرتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھر مختلف قسم کے عالمی دن زور و شور سے منائے جاتے ہیں، آج دنیا بھر میں انھی میں سے ایک اور دل چسپ عالمی دن منایا گیا، جسے ایموجی کا عالمی دن کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں ورلڈ ایموجی ڈے منایا گیا، یہ 17 جولائی کو منایا جانے والا ایک غیر سرکاری ہالیڈے ہے، اس دن نت نئے ایموجی پیش کیے جاتے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔

ہنسی، خوشی، اداسی اور غصے کے تاثرات کے اظہار کے لیے اس اسمارٹ دور میں اسمارٹ ایموجیز سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

- Advertisement -

ورلڈ ایموجی ڈے منانے کا آغاز 2014 میں جیریمی برج نامی بلاگر نے کیا تھا، آج واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر ایپس کے ذریعے چیٹنگ ہو یا اپنی تحریر میں کوئی خاص ایکسپریشن شامل کرنا، ایموجیز کا خوب استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خاتون منیجر کو ایموجی بھیجنے پر ملازم نوکری سے برخاست

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ ایموجیز پیلے رنگ میں دکھائی دیتے تھے مگر اب ان میں بھی جدت آ چکی ہے اور اب تو اینی میٹڈ یعنی متحرک ایموجیز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

عالمی ایموجی ڈے منانے میں لوگوں نے اتنی دل چسپی لی کہ 2015 میں 17 جولائی کو یہ دن ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

آج کے دن ایپل اور گوگل نے رواں سال کے آخر میں بالکل نئے ایموجی کریکٹرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، یہ دونوں کمپنیاں تقریباً 60 نئے ایموجی متعارف کرائیں گی۔

ایموجی ڈے کے حوالے سے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ صارفین نے سب سے زیادہ جس ایموجی کو پسند کیا وہ ہنسی کا ایموجی ہے، دوسرے نمبر پر دل کا ایموجی لوگوں نے پسند کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایموجی اس لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کی بات چیت زیادہ دل چسپ ہو اور دوسروں تک ان کے تاثرات زیادہ بہتر طور پر پہنچ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں