تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تاریخ میں پہلی بار عالمی برادری نے وزیراعظم کو قیادت سونپ دی

اسلام آباد: عالمی برداری نے ماحولیات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی قیادت سونپ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں اور ماحولیات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو نمایاں حیثیت ملی ہے۔

ماحولیات کے حوالے سے مستحکم پالیسی کے باعث عالمی برادری عمران خان کو ماحولیاتی قیادت دینے کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار پانچ جون کے روز ہونے والی عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف 4 عالمی شخصیات کا انتخاب کیا گیا،  جن میں وزیراعظم عمران خان کو صدر منتخب کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے ، کانفرنس میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، پوپ فرانسسز اور جرمن چانسلر بھی شرکت کریں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین نے عالمی یوم موحولیات کی تیاریاں شروع کردیں، جس کے تحت اسلام آباد میں پانچ جون کو ماحولیات کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان 5 جون کو عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اعلانات کرے گا، جبکہ کانفرنس میں بلین ٹری منصوبے، کلین گرین پاکستان، الیکٹرک وہیکل پالیسی، نیشنل پارکس اور سرسبز ملازمتوں جیسے اہم معاملے کو بھی اجاگر کرے گا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال چین کو عالمی یوم ماحولیات پر انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز ملا تھا۔

Comments

- Advertisement -