اشتہار

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان پرسفری پابندی میں تین ماہ کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :عالمی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے باعث پاکستان پر عائد کی جانے والی عالمی سفری پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کئےگئے مراسلے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے پولیو سے متعلق نوواں اجلاس ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چین کی سربراہی میں بارہ مئی کو جینوا میں ہوا ۔

اجلاس کے دوران انسداد پولیو سے متعلق عالمی سطح پر جاری مہم اور وائرس سے متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ مراسلے کے مطابق پاکستان اور افغانستان سے پولیو وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

- Advertisement -

گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان سے پولیو وائرس دو بار افغانستان منتقل ہو چکا ہے،پاکستان سے وائرس گذشتہ برس اکتوبر میں افغان صوبے کنڑ جبکہ رواں برس یکم فروری کو ننگر ہار منتقل ہواہے ۔

اجلاس میں پولیو وائرس کے خاتمے سے متعلق پاکستان کی حالیہ کاوشوں کو سراہا گیا ہے جبکہ جاری کوششوں کو مزید بہتر بنانے سمیت پاکستان اور افغانستان کے مابین تعاون کے فروغ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے.

مراسلے میں کہا ہے کہ پا کستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کوملک چھوڑنے سے قبل پولیو سرٹفکیٹس حاصل کرنا ضروری ہو گا،جبکہ حکومتی سطح پر چلنے والی انسداد پولیو مہمات سمیت بیرون ملک جانے والے افراد کے سرٹفکیٹس کا ماہانہ بنیادوں پر تحریری ریکارڈ مرتب کرنا بھی لاذمی ہو گا۔

ڈبلیو ایچ او نے عالمی پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف متاثرہ ممالک کو سپورٹ کو مزید بہتر بنائیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں