تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہیپاٹائٹس ۔ پاکستان میں تیزی سے پھیلتا مرض

پشاور: شہر میں پینے کے گندے پانی کے باعث خیبر پختونخوا میں ہیپاٹائٹس کا مرض وبائی شکل اختیار کر رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہیپاٹائٹس کے روزانہ 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

آج جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خلاف آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان میں اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

hepatitis

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہیپاٹائٹس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں صرف ہیپاٹائٹس کی 2 اقسام، بی اور سی کے ہی ڈیڑھ کروڑ مریض موجود ہیں۔

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا رحجان کم ہے، جو ایک سنگین مسئلہ بن رہا ہے۔ اس وقت پاکستان میں سوزش جگر کے اس مرض میں کل کتنے افراد مبتلا ہیں، اس بارے میں کوئی حتمی اعداد و شمارتو موجود نہیں ہیں تاہم ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر بارہواں شخص ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔

جسم پر ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس کا امکان *

پاکستان میں حکومت کی جانب سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور علاج کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہیں۔ ان کے تحت صرف صوبہ سندھ میں ہی 64 مراکز قائم ہیں تاہم اس کے باوجود صوبے میں ہیپاٹائٹس میں مبتلا افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 4 ہزار کے قریب افراد اس مرض کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ سالانہ یہ شرح 10 لاکھ ہے۔

hepatitis-2

رواں برس یہ دن ’خاتمے کے لیے لائحہ عمل‘ کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس کے مرض سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین طریقہ ہے، جس سے آپ خود کو اس موذی مرض سے بچا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، گندا پانی، غیر معیاری اور ناقص غذا ہیپاٹائٹس کی بڑی وجوہات ہیں۔

Comments

- Advertisement -