تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا میں تیسری جنگ کا خطرہ ہے، میخائل گورباچوف

  سوویت یونین کے سابق صدرمیخائل گورباچوف کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے تعلقات کشیدہ ہورہے ہیں، ایٹمی حملے کا خطرہ حقیقی ہے، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورروسی صدرپیوٹن مل کرعالمی جنگ روکیں۔

غیرملکی جریدے میں لکھے گئے مضمون میں سوویت یونین کے سابق صدرگورچوف نے کہا کہ تیسری جنگ کا خطرہ ہے، عالمی طاقتوں کے تعلقات بدترہورہے ہیں، سیاسی مذاکرات سے مشترکہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ دنیا کو جنگ کے خوف سے نکالنا سب سے اہم ہے، خطرناک ہتھیاروں کی خریداری آسان ہوگئی ہے، آج کے دور میں ایک آبدوز کے حملے میں آدھے براعظم کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔

گوربا چیف کا کہنا تھا کہ یورپ میں مزید فوج، ٹینک اور جدید ہتھیار آرہے ہیں، عسکری صلاحیتوں میں اضافے کے خواہش مند تیار بیٹھے ہیں اور یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ نیٹو اور روسی افواج آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں۔

میخائل گورباچوف نے کہا کہ جنگ کے امکان سے بچنے کے لئے سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے مشترکہ فیصلے کرنا ہونگے،ایٹمی ہتھیاروں میں کمی، میزائل ڈیفنس اوراسٹریٹیجک صلاحیتوں میں کمی لانا ہوگی۔

سابق صدر نے امریکی اور روسی صدور کو مخطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورروسی صدرپیوٹن مل کرعالمی جنگ روکیں۔

انھوں نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ سربراہ اجلاس بلا کر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کو روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -