لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صحافت کے عالمی دن کو ارشد شریف کے نام کرتے ہوئے کہا پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام ہے ، یہ دن ایسےوقت منایاجارہاہےجب ریاستی جبرعروج پر،صحافت پابندسلاسل ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طرف نوجوان صحافی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور دوسری طرف صحافیوں کی خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک میں صحافت کو آزاد کرائیں گے۔
صحافت کا عالمی دن ارشد شریف کے نام، پاکستان میں یہ دن ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب ریاستی جبر عروج پر ہے،صحافت پابند سلاسل ہے ایک طرف نوجوان صحافی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور دوسری طرف صحافیوں کی خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئ ہے، پاکستان کی صحافت اپنے بدترین دور سے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 3, 2023
خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایاجارہا ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قومی سیمینار ہوگا ، قومی سیمینارپی ایف یوجے،پارلیمنٹیرینزکمیشن انسانی حقوق کےاشتراک سے ہوگا۔
موضوع’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،سوشل میڈیاکےآزادی اظہاراورانسانی حقوق پراثرات‘‘ہوگا ، قومی سیمینار آج نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں سہ پہر3بجے ہوگا، قومی سیمینار کا مقصدانسانی حقوق کیلئے آزادی اظہار کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔