منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دنیا کا سب سے طویل اور انوکھا عروسی لباس

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانسیسی فیشن ڈیزائنر نے 2 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد 8 ہزار میٹر طویل عروسی لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا عروسی لباس تیار کیا جو کسی شاہکار سے کم نہیں کیونکہ اس میں عام جوڑے کی طرح نفاست سے کشیدہ کاری ’ڈیرائنگ‘ بھی کی گئی ہے۔

فرانسیسی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ لباس کو تیار کرنے میں دو ماہ کا عرصہ لگا اور اس کام میں 15 سے زائد کاریگروں نے حصہ لیا، لباس کی لمبائی 8 ہزار 95 میٹر ہے۔

کمپنی کے دعوے کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والی ٹیم نے نمائش کے روز لباس کا بغور جائزہ لیا اور اس کو ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نوازا۔

فرانسیسی کمپنی نے اس لباس کو ’ڈریس ٹرین‘ کا نام دیا ہے جس کو عالمی ایوارڈ کا اعزاز ملنے کے بعد فروخت کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں