ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عالمی کپ سے قبل دنیا کے سب سے بڑے ’’فٹبال بُوٹ‘‘ کی رونمائی، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں فیفا ورلڈ کپ سے قبل دنیا کے سب سے بڑے فٹبال بوٹ کی رونمائی ہوئی جس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیلوں فٹبال کے عالمی کپ کے بڑے ایونٹ کی رنگا رنگ تیاریاں جاری ہیں۔ قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شائقین میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال بوٹ کی رونمائی ہوئی ہے۔

دنیا کے اس سب سے بڑے فٹبال جوتے کی اونچائی 7 فٹ اور لمبائی 17 فٹ ہے۔

- Advertisement -

دنیا کے سب سے بڑے فٹبال بوٹ کی رونمائی کے لیے جیسے ہی جوتے سے سرخ پردہ ہٹایا گیا تو فضا میں غبارے چھوڑے گئے جب کہ موجود افراد نے تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب رونمائی میں قطر کے کھیلوں سے وابستہ حکام، آرگنائزرز سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے خوب تصاویر اور سلفیاں بھی بنائیں۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ جو فیفا ورلڈ کپ کے نام سے معروف ہے پہلی بار مشرق وسطیٰ میں ہو رہا ہے۔

22 ویں فیفا ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 20 نومبر سے میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین میچ سے ہوگا۔ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

فیفا عالمی کپ ایک ماہ تک دنیا بھر کے شائقین کی توجہ سمیٹ کر 18 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں