اشتہار

مسجد الحرام میں نصب دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موجود مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو منظم رکھنے کے لیے 120 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، جبکہ 8 ہزار لاؤڈ سپیکر کو مسجد الحرام اور بیرونی صحنوں کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر نصب کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود مسجد الحرام میں عام افراد تک نماز باجماعت کی آواز کو پہنچانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم کا منظم نیٹ ورک لگایا گیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو چلانے کے لئے 120افراد اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں، تاکہ اذان، اقامت اور نماز میں قرآت کی آواز ٹھیک طریقے سے آسکے۔

- Advertisement -

ہر اذان سے چند سیکنڈ قبل ساؤنڈ سسٹم کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے، ساؤنڈ سسٹم کو فعال رکھنے اور بغیر کسی خرابی کے آواز کو سپیکروں تک منتقل کرنے کے لیے انتہائی منظم طریقے سے کام کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ اچانک کسی بھی ممکنہ نقص کے سامنے آتے ہی متبادل سسٹم کو استعمال میں لایا جاسکے۔

شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ، سعودی عرب کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ ماضی میں سادہ لاؤڈ سپیکراور مائیکرو فون استعمال کئے جاتے تھے، جس سے آواز کی کوالٹی بھی اتنی عمدہ نہیں تھی جتنی کہ اب ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں