جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

نئی تجارتی جنگ کا خدشہ، امریکی ٹیرف پر عالمی برادری کا سخت ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر کے ٹیرف پر دنیا بھر کے ممالک نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے تجارتی جنگ قرار دے دیا، جس کے باعث نئی تجارتی جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے جوابی ٹیرف کے بعد نئی تجارتی جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا، بین الاقوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

چین نے اسے بلیک میلنگ قرار دیا اور جوابی اقدام کا عزم ظاہر کیا، چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے اس سے بین الاقوامی تجارت، اقتصادی ترقی اور ترسیلات کو خطرہ ہوگا۔ یورپ نے امریکی ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا۔

یورپیئن کمیشن کی صدر نے امریکی ٹیرف کو بین الاقوامی معیشت پر بڑا حملہ قرار دیا، یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو مزید جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اطالوی اور آئرش کے وزرائےاعظم نے کہا امریکی ٹیرف غلط ہے، اس کا مناسب جواب دینا چاہیے جبکہ ہسپانوی وزیراعظم مائیکل مارٹن کا کہنا تھا کہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی نے بھی شدید ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ کسی دوست کا کام نہیں جبکہ جرمن کیمیکل انڈسٹری نے افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سمیت مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈین وزیراعظم نے کہا صدرٹرمپ کےاقدامات سے بین الاقوامی تجارت پرمنفی اثرات پڑیں گے جبکہ جاپانی وزیراعظم نے کہا امریکا میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے باوجود ٹوکیوپرٹیرف پر حیرانی ہوئی۔

جاپانی وزیرتجارت یوجی موٹو نے کہا امریکا سے کہیں گے جاپان کو ٹیرف سے مستثنیٰ کرے۔

اس کے علاوہ ملائیشیا، تائیوان اورجنوبی کوریا نے بھی امریکی ٹیرف پرشدیدردعمل کا اظہارکیا ہے جبکہ میکسیکن صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی ٹیرف کے جواب میں جامع پروگرام لانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے صد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرف لگادیا ہے، پاکستان پر انتیس فیصد، بھارت پر چھبیس فیصد،برطانیہ پر دس، یورپی یونین پر بیس، چین پر چونتیس، جاپان پر چوبیس، اسرائیل پرسترہ، سعودی عرب، قطر اورافغانستان پر دس دس فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں