ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حماس کی حکمت عملی پر عالمی میڈیا حیران و پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کی حکمت عملی پر عالمی میڈیا حیران و پریشان ہے ، امریکی چینل سی این این کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے اربوں ڈبو دیے، اتنے طاقتور دشمن کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے پر حیران ہیں، اب حالت یہ ہے اسرائیل زمینی حملہ بھی نہیں کرسکتا

تفصیلات کے مطابق امریکی چینل سی این این کے اینکر اور تجزیہ کار حیران ہیں کہ حماس خود سے کئی گنا طاقتور دشمن کو اتنا نقصان کیسے پہنچا دیا؟

امریکی چینل سی این این کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کےاربوں ڈبو دیے ، نگرانی کاجال جام کردیا اور انٹیلی جنس نظام کودھول چٹادی۔

- Advertisement -

بیروت اور یروشلم میں نیویارک ٹائمز کے بیورو چیف ٹام فریڈمین نے کہا اسرائیل نے اربوں کی مالیت سے حفاظتی دیواربنائی ، جسے حماس نےبلڈوزروں سے اکھاڑ پھینکا، یہ ایک بہت بڑا سوال ہے۔

عسکری امور کے ماہر سڈرک لیٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس بری طرح ناکام ہوئی اور حماس کے راکٹ حملوں پراسرائیلی حیران رہ گئے۔

سڈرک لیٹن نے بتایا اسرائیل نے غزہ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کا جال بچھا رکھا تھا، حماس نے ٹیکنالوجی کو فیل کردیا۔

نیویارک ٹائمز کے بیورو چیف نے اسرائیلی وزیر انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی فوج کے بخییے ادھیڑ دیے۔

ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ حماس کی جانب سے جو یرغمال بنائے گئے ہیں،ان کی وجہ سے اسرائیلی بھرپور زمینی حملہ بھی نہیں کرسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں