تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دنیا کی مہنگی ترین بریانی، ایک تھال کی قیمت 43 ہزار روپے سے زائد

آپ نے گھر میں بنی اور بازار میں تیار کی گئی بریانی کھائی ہوگی جس کی قیمت زیادہ سے زیادہ پانچ سو روپے تک ادا کی ہوگی۔

بریانی کا شمار اُن پکوانوں میں ہوتا ہے جسے ایشیا کے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس خطے میں مختلف طرح سے بریانی تیار کی جاتی ہے۔

اب دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف ایس) کی سالانہ تقریب کے موقع پر یہ بریانی مہمانوں کو پیش کی گئی جس کے ایک تھال کی قیمت 43 ہزار 233 روپے کے قریب بنتی ہے۔

اس کو گولڈن بریانی کا نام دیا گیا ہے جسے سنہرے رنگ کے تھال میں مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ تھال 23 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

اس بریانی کا کُل وزن تین کلوگرام کے قریب تھا جس میں چھوٹے آلو، ابلے انڈے، بھنا ہوا کاجو ، انار دانا ، تلی ہوئی پیاز اور پودینہ شامل ہے جبکہ اس میں سفید اور زعفرانی چاول سمیت قیمہ بھی شامل ہے۔

ایک تھال میں بریانی کو کچھ اس طرح پیش کیا جاتا ہے جس میں زعفرانی چاول، کشمیری سیخ کباب، راجپوت چکن کباب، ملائی کوفتہ، ملائی چکن روسٹ اور  دنبے کی چانپیں شامل ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے گاہکوں کو بریانی کے ساتھ رائتہ، سلاد، نہاری کا سالن، جودھ پوری سالن، بادام سمیت دیگر  اقسام کی چٹنیاں اور انار کا رائتہ بھی پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -