لاہور: جامعات کی عالمی رینکنگ کے ادارے ‘کیو ایس’ نے نئی رینکنگ جاری کی جس میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے نئی کیو ایس رینکنگ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین62فیصد جامعات میں شمار کرلیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 801سے1000 جامعات میں شامل ہوگئی۔
مذکورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب 2018میں دنیا کی بہترین 78فیصد جامعات میں شامل تھی، مختصر عرصے میں جامعہ کی رینکنگ میں 16فیصد ترقی ہوئیْ
وی سی نے بتایا کہ 2سال میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں39درجے بہتری ہوئی۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔