ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

شطرنج کا عالمی تمغہ جیتنے والی پاکستانی بچی کیا بننا چاہتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان جیسے ذرخیز ملک میں فن اور ذہانت کی کوئی کمی نہیں، شطرنج کے عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پہلی 10 سالہ پاکستانی بچی آیت عاصمی نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اس ہونہار ننھی بچی آیت عاصمی نے بحیثیت مہمان شرکت کی اور ناظرین کو اپنی جدوجہد اور اپنے مقصد کے بارے میں آگاہ کیا۔

شطرنج

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ میں جی ایم (گرینڈ ماسٹر) بننا چاہتی ہوں اور پاکستان کی گرینڈ ماسٹر بننے کے لئے سخت محنت کر رہی ہوں اور جلد ہی یہ ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتی ہوں۔

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی آیت عاصمی نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے اپنی خالہ کے گھر یہ گیم دیکھا تھا جس بعد آہستہ آہستہ شوق بڑھتا چلا گیا۔

اس ایونٹ سے قبل بھی میں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا ہے جو مالدیپ اور عمان میں منعقد ہوئے تھے، اس کے علاوہ پاکستان میں بے شمار مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ 8اگست کو قازقستان کے شہر اکتاؤ میں ہونے والی ورلڈ اسکول چیس چیمپئن شپ انڈر 12 میں 53 ممالک سے 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا جس میں ننھی آیت نے پاکستان کیلیے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں