منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دنیا کا بدبودار ترین پھل

اشتہار

حیرت انگیز

ناریل جیسا دکھائی دینے والا یہ پھل ڈیورین دنیا کا بدبودار ترین پھل مانا جاتا ہے تاہم یہ پھل تھائی لینڈ، ملائیشیا، چین اور ان سے ملحقہ دیگر ممالک میں نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دیکھنے میں کسی کانٹوں والے جانور سے مشابہت رکھنے والے پھل ڈیورین پر تھائی لینڈ میں عوامی مقامات پر کھانے پر پابندی عائد ہے۔

یہ پابندی اس کے بدبودار ہونے کے باعث لگائی گئی ہے جو اس قدر ناگوار ہے کہ اس کی بدبو سے آس پاس کے افراد کو متلی یا الٹی بھی ہوسکتی ہے۔

ناریل سے ملتے جلتے پھل ڈیورین کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ موسمی پھل نہیں ہے، یعنی یہ آپ کو ہر موسم میں دستیاب ہوگا۔

ایک سروے کے مطابق ملائیشیا میں ڈیورین کی 17 جبکہ تھائی لینڈ میں اس کی 20 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔

اپنی بدبو کی وجہ سے مشہور یہ پھل اپنے اندر چند خصوصیات بھی رکھتا ہے۔

کمزور جسامت کے حامل افراد اس پھل کی مدد سے نہایت تیزی سے اپنا وزن بڑھا سکتے ہیں۔

ڈیورین کا گودا آپ کو بلڈ پریشر، شوگر اور معدہ کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

یہ جسم کو فوری طور پر توانائی پہنچاتا ہے۔

اس میں کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا لہٰذا اسے تمام عمر کے افراد کھا سکتے ہیں۔

تو کیا آپ اس پھل کو ناک بند کر کے کھانا چاہیں گے؟


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں