جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن وہاب ریاض کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ورلڈ اسنوکرچیمپئن احسن رمضان وہاب ریاض کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور بھیگی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ان کے گلے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض اور صوبائی وزیر عامر میر ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کے گھر ان کی دلجوئی کرنے پہنچ گئے، اس موقع پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ بھی صوبائی وزراء کے ہمراہ تھے۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان ان کی اپنے گھر آمد پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وہاب ریاض کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ہم یہاں احسن کی سپورٹ کے لئے آئے ہیں، حکومتی پالیسی سب کے لئے ایک ہے، اس پر عمل کرنا چاہئے۔

Snooker

سی سی پی او بلال کمیانہ نے کہا کہ رات 10 بجے وقت کا مسئلہ پنجاب حکومت حل کرے گی، میرا کل کا بیان آدھا چلایا گیا، بدتمیزی کسی کے ساتھ نہیں ہونی چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کا کہنا تھا کہ ویاب ریاض شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے یہ میرے مسائل حل کریں گے، کھلاڑی ملک کا نام روشن کرتا ہے اس کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک کارروائی میں پولیس نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن کے ساتھ اسنوکر کلب میں بدسلوکی کی تھی، پولیس رات دیر تک اسنوکر کلب کھلا رکھنے پر احسن کو تھانے لے گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں