دھرم شالا : نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری کامیابی مل گئی ۔ نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے شکست دےدی۔
تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں نیوزی لینڈ نے میدان مارلیا۔۔بھارت کےبعد آسٹریلیا کی ٹیم کیویز کا شکار بن گئی ۔ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔
کین ولیمسن اورمارٹن گپٹل نے بولرزکی دل کھول کر تواضع کی۔ گپٹل نے ایشٹن ایگار کو ایک اوور میں تین چھکے رسید کیے۔ اچھے آغاز کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف ایک سو بیالیس رنزبنا سکی۔
فالکنر اورمیکس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عثمان خواجہ چوالیس اور شین واٹسن تیرہ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
دھواں دھارآغازسے لگاکہ آسٹریلیا میچ باآسانی جیت جائے گا۔ لیکن واٹسن کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں پت جھڑ کے پتوں کی طرح گرنے لگیں۔
استمھ، مکس ویل اور وارنر کسی کابلا نہ چل سکا۔ مچل سینٹر اور اش سودھی کی گھومتی گیندوں نےآسٹریلین بلےبازوں کو بھی گھماکر رکھ دیا۔
آسٹریلین ٹیم تعاقب میں صرف نو وکٹ پر ایک سو چونتیس رنزبناسکی۔ مچل مک لینیگن تین وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔