منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دھرم شالا : بنگلہ دیش نے عمان کو چوون رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ٹین میں جگہ بنالی، جہاں سولہ مارچ کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم سپر ٹین مرحلے میں پہنچ گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان کو54رنز سے شکست دے دی۔

دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن تمیم اقبال نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر عمان کے بولروں کی لائن بھلادی۔

تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں پہلی سینچری بھی بنا ڈالی۔ صابر رحمان نے چوالیس رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور بارش کی وجہ سے بارہ اوورز تک محدود کی جانیوالی اننگز میں نو وکٹ پر پینسٹھ رنز ہی بناسکی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم چوّن رنز سے میچ جیت کر سپر ٹین میں پہنچ گئی۔ جو سپر ٹین مرحلے میں پاکستان کے خلاف سولہ مارچ کو میدان میں اترے گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں