ممبئی : ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز 172 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اوپنر ڈی کو ک نے اننگز کا آغازجارحانہ انداز میں کیا، افغانستان نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز شاندار طریقے سے کیا اوراوپنر محمد شہزاد 19 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کرس مورس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اصغر تھے جو 7 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،ان کے بعد آنے والے بلے باز گلبدین نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 26 قیمتی رنز بنائے،انہیں عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کرس مورس نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا،ایبٹ اور عمران طاہر نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرزنے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔