منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

طویل القامت شخص اور 2 فٹ کی خاتون اہرام مصر پہنچ گئے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قائرہ: مصری حکومت کی دعوت پر دنیا کے طویل القامت شخص اور پست قامت والی خاتون نے اہرام مصر کا دورہ کیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر سے مختلف شخصیات کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے تاکہ دنیا کی توجہ مصر میں موجود عجوبات کی طرف مبذول کروائی جاسکے۔

حکومت کی دعوت پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایوارڈ یافتہ طویل القامت شخص اور سب سے چھوٹے قد والی خاتون مصر پہنچے اور انہوں نے اہرام مصر سمیت متعدد تاریخی مقامات کی سیر کی اور تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

دنیا کے طویل القامت شخص کا نام کوسن اور عمر 34 سال  اور قد 8 فٹ ایک انچ ہے جبکہ ایمج نامی خاتون کی عمر 24 سال جبکہ اُن کا قد 2 فٹ 6 انچ ہے۔

دنوں شخصیات کو ایک ساتھ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور انہوں نے خوب تصاویر بنوائیں، اہرام مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس کی اور مصر کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کوسن سوٹ میں ملبوث تھے جبکہ دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون نے فراک زیب تن کی ہوئی تھی، سیر کے دوران دونوں کی تصاویر بنائی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں